GHAG

چارسدہ میں پولیس وین پر خودکش حملہ، پولیس اہلکار اور شہری محفوظ رہے

پولیس گاڑی سابق صوبائی وزیر اور اے این پی رہنما بشیر خان عمرزئی، بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے جارہی تھی۔ذرائع

موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار غلط ٹائمنگ کے باعث گاڑی کو نشانہ نہ بناسکا، ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) چارسدہ کے ایک نواحی علاقے میں پولیس کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تاہم موٹر سائیکل سوار حملہ آور کی غلط ٹائمنگ اور رش کے باعث گاڑی، پولیس اہلکار اور شہری محفوظ رہے اور خودکش بمبار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی پولیس کی ایک گاڑی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر خان عمرزئی اور ان کے صاحبزادوں کو عدالت میں پیش کرنے کےلئے بطور سکواڈ جارہی تھی کہ ایک مصروف بازار میں ایک موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر یہ حملہ غلط ٹائمنگ کی وجہ سے ناکام ہوا اور پولیس اہلکاروں سمیت کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts