GHAG

تیراہ اور بنوں میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کی اطلاعات

وادی تیراہ میں فورسز پر حملے میں 8 جبکہ بنوں میں 3 اہلکار شہید ہوئے ہیں، میڈیا رپورٹس

فورسز کی کارروائی میں تیراہ میں 9 دہشت گرد ہلاک کئے گئے،ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) میڈیا رپورٹس اور بعض معتبر مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہونے والے کم از کم 3 جھڑپوں میں فورسز کے 11 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 9 خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بڑی جھڑپ وادی تیراہ کے علاقے باغ میں ہوئی جہاں فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 یا 8 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب مالی خیل بنوں میں بھی ایک جھڑپ ہوئی جس میں 3 اہلکاروں کی شہادت اور متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ایک اور کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھی فورسز نے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ مالی خیل بنوں میں ایک دھماکے کی اطلاعات بھی زیر گردش رہیں مگر اس کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

ان تمام واقعات اور کارروائیوں کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بدھ کی  صبح تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts