پشاور (غگ رپورٹ) جون 2024 کے دوران خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں دہشت گرد حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 9 سویلین سمیت 17 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔
اسلام آباد بیسڈ تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں پاکستان کے دو صوبوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 27 دہشت گرد حملے کرایے گئے ۔ بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی تعداد 6 رہی جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 21 رہی ۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں کل حملوں کی تعداد 36 تھی ۔
رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں ہونے والے حملوں میں کل 28 افراد شہید ہوگئے جن میں اکثریت سیکورٹی اہلکاروں کی تھی جو کہ 19 رہی ۔ بلوچستان میں 6 افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوئے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں بنوں ، لکی مروت اور وزیرستان میں فورسز نے 7 انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جس کے نتیجے میں 17 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ نصف درجن کو زخمی یا گرفتار کیا گیا ۔