پشاور(غگ رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی شب 3دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی جبکہ سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں تینوں دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مسلسل افغان حکومت سے کہتا آرہا ہے کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، افغان حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔