GHAG

ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید

کوئٹہ(غگ رپورٹ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ سلیازہ کے نزدیک ژوب سے مانی خواہ کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جان بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں زخمی 2 اے ٹی ایف اہلکار دم توڑ گئے جس کے بعد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی۔

شہید اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی گوہر، امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts