GHAG

رواں برس 124 دہشت گرد ہلاک 322 گرفتار

پشاور ( غگ رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے رواں برس خیبرپختونخوا میں 433 کارروائیوں کے نتیجے میں 124 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 322 کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سی ٹی ڈی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں برس خیبرپختونخوا میں 434 آپریشن کیے جبکہ 55 حملوں کو ناکام بنادیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 10 انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرز ہلاک کیے گئے جبکہ 8 گرفتار کیے گئے ۔ اس برس خیبرپختونخوا میں 273 دہشت گرد حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 118 پولیس اہلکاروں کو شہید اور اتنے ہی زخمی ہوئے ۔ اس برس درجنوں مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت رکھی گئی ۔
دوسری جانب ایک اہم بریفننگ میں پشاور کے صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا گیا کہ رواں سال خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں حملوں اور کارروائیوں کے دوران میں پاک فوج کے 111 جوان شہید ہوگئے تاہم فوجی کارروائیوں میں 259 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے تسلسل میں ہفتے کے روز باجوڑ میں مزید دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts