GHAG

یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی فیک تصویر، ویڈیوز پھیلانے والے ملزم گرفتار

ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں

گرفتار ملزمان کے اکاؤنٹس سے فیک تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے منفی تاثر پھیلایا گیا

پشاور(غگ رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی فیک اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تصویر اور ویڈیو بنانے اور پھیلانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات ’سورس رپورٹ‘ کے بعد شروع کیں، جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا انہی کے اکاؤنٹس سے فیک تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے منفی تاثر پھیلایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر ایسے 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی  کی گئی ہے جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سائبر پٹرولنگ سے اے آئی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات کا اندراج کیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تین افراد کی گرفتاری کے بعد مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

(11جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts