GHAG

ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر ہم آہنگی ہے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمود شاہ

چند جنوبی اضلاع میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ طالبان گروپس دہشت گردی کررہے ہیں، دفاعی تجزیہ کار کی گفتگو

امریکی سینیٹ میں قرارداد ایک مخصوص یہودی لابی کے ذریعے پاس کی گئی، سنوپختونخوا سے خصوصی گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) محمودشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گنڈاپور گروپ کو پی ٹی آئی نے ایک پالیسی کے تحت قائم اور سپورٹ کیا اور اس وقت خیبرپختونخوا کے متعدد جنوبی اضلاع انہی پی ٹی آئی حمایت یافتہ اور سہولت کار گروپس کے رحم و کرم پر ہیں جنہیں حافظ گل رحمان گروپ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

سنوپختونخوا ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جب پوری قوم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے حق میں نہیں تھی ، اس وقت ان گروپوں کو عمران خان کے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں مسلح ونگ کے طور پر لانچ کیا گیا۔

امریکی سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد ایک مخصوص یہودی لابی کے ذریعے پاس کی گئی جس پر حسین حقانی سمیت کئی لوگوں کو بڑی مقدار میں پیسے دیئے گئے۔

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ ملٹری آپریشنز سے پہلے دہشت گردوں نے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) پر قبضہ کیا تھا اور کامیاب آپریشنز کی وجہ سے قبضہ ختم کیا گیا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام ناگزیر ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts