ہلاکت افغانستان کے صوبہ کونڑ میں ایک حملے کے نتیجے میں واقع ہوئی
شاہد عمر باجوڑی عسکری ونگ کے رکن اور تھے اور اہم عہدوں پر فائز رہے، ذرائع
پشاور(غگ خصوصی رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم مرکزی عہدوں پر فائز رہنے والے سینئر کمانڈر شاہد عمر باجوڑی کو افغانستان کے صوبہ کونڑ میں ایک مبینہ حملے یا جھڑپ کے دوران تین یا چار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا تاہم ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کی تفصیلات کیا ہیں اور وہ کن کے ہاتھوں مارے گئے۔
باجوڑ سے تعلق رکھنے شاہد عمر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں شمالی شورا کی عسکری کمیشن کی رکنیت اور ڈی آئی خان ولایت کی امارت بھی شامل ہیں۔ وہ ٹی ٹی پی کی عسکری پلاننگ کے مختلف شعبوں میں اہم زمہ داریاں پوری کرتے رہے اور ان کو مرکزی اور سینئر کمانڈروں میں شمار کیا جاتا تھا۔
آزاد ذرائع کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے میڈیا ونگز نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔