GHAG

افغان طالبان کو اب تک امریکا کی جانب سے 239 ملین ڈالر کی رقم فراہمی کا انکشاف

پشاور(غگ رپورٹ) امریکی میڈیا  کی جانب سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان کی عبوری حکومت کے قیام سے لے کر اب تک امریکا کی جانب سے افغان طالبان کو 239 ملین ڈالر فراہم کئے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بڑی مقدار میں رقم (ڈالرز) افغان طالبان کو غلطی سے منتقل ہوئے ہیں اور صحیح جانچ پڑتال نہیں ہوئی۔

تاہم اس جواز کو ناقدین نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں اور یہ ڈالرز افغان طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے دیے گئے ہیں۔

بعض امریکی تجزیہ کاروں نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے ٹیکس کے پیسے بے دردی سے ایک  مخصوص گروہ کو دیے جارہے ہیں تاکہ وہ ہمارے دشمن کے خلاف لڑے لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ رقم واقعی دہشت گردی کے خلاف استعمال ہوئی یا کسی اور مقصد کیلئے صرف کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا نے اسلامک سٹیٹ کی خراسان شاخ (داعش) کے خلاف لڑنے کیلئےافغان طالبان کے ساتھ مشترکہ کوششوں کی منظوری دی تھی۔

بعض ناقدین یہ بھی کہتے ہیں کہ اتنی بڑی رقم امریکا نے دراصل داعش خراسان کے خلاف لڑنے کیلئے فراہم کی ہے تام ابھی تک افغان عبوری حکومت کی جانب سے اس بارے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts