GHAG

we-will-explain-in-whatever-language-india-understands-governor-kundi

بھارت جو زبان سمجھے گا اسی میں سمجھائیں گے؛ گورنر کنڈی

پاکستان کے عوام بلاتفریق اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہے جس کے باعث فتح نصیب ہوئی۔ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں مگر جنگ لڑنا بھی جانتے ہیں ۔ گورنر کنڈی
پشاور ( خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی افواج کو ناقابل شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فورسز نے اپنی بہادری ، پلاننگ اور ٹیکنالوجی کے باعث بھارتی غرور اور دعووں کو خاک میں ملادیا ہے اور عوام نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ جب بھی ملک کی سلامتی اور دفاع کی بات آتی ہے ہم ایک پیج پر آکر لڑتے ہیں ۔
خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پُرامن ملک ہے مگر ہماری امن کی کوششوں اور خواہش کو بھارت نے کمزوری سمجھ کر جس جنگ کا آغاز کیا اس میں اسے بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا اور اگر وہ آیندہ بھی ایسی کوئی کوشش کرے گا تو یہی جواب ملے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر جس اتحاد اور یکجھتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کے ہاتھ مضبوط کیے اس نے بھارتی شکست کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور جب بھی ایسی کسی آزمایش کا موقع ملے گا ہم اسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خود کو ناقابل شکست طاقت کے طور پر منوایا ہے اور اسی جذبے کو لیکر ہم پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں گے ۔
( 12/5/2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts