GHAG

سیکیورٹی فورسز کی سوات میں کارروائی، غیرملکی سفراء کے قافلے پر حملے کا دہشت گرد ہلاک

خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران دہشت گردی کے متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت دو خوارجی مارے گئے، آئی ایس پی آر

پشاور (غگ رپورٹ) سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقہ چارباغ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی سفراء کے قافلے پر حملے کا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اکتوبر کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی سرغنہ عطاء اللہ مہران سمیت دو خوارجوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ ایک خوارج کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

خارجی سرغنہ عطاء اللہ مہران علاقے میں دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ کرنے کا واقعہ بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت دو خوارجی مارے گئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیرملکی سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنیوالی پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے سے ایک اہلکار برہان خان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے زد میں آنیوالی گاڑی اس قافلے میں شامل تھی جو کہ 10 کے قریب سفارتکاروں کو سیدو شریف سے مالم جبہ لیکر جارہی تھی جو کہ سوات کے دورے پر تھے اور پولیس کے مطابق سفارتکار محفوظ رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp