GHAG

فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے، ڈپٹی پریس سیکریٹری محکمہ دفاع

پشاور (غگ رپورٹ)  امریکا نے پاکستان میں فوجی افسران کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں گرفتار فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ سے  پریس بریفنگ کے دوران  پاکستان سے متعلق سوال کیا گیا کہ پاکستان میں اعلیٰ فوجی اہلکاروں کو کچھ روز قبل حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تو کیا یہ امریکا کیلئے تشویش کی بات ہے؟

اس سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا  کہ امریکاگرفتاریوں سے متعلق ان رپورٹس سے آگاہ ہیں، انکے اس اس بارے  بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، یہ دراصل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر وہی بات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts